جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
تازہ ترین : 1

جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف حکم جاری کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ معروف صحافی اسد کھرل کی جانب سے عدالت میں میر شکیل الرحمان کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

اسد کھرل نے موقف اختیار کیا تھا جنگ اخبار میں ان کیخلاف ایک جھوٹی خبر شائع کی گئی ہے۔ لہذا جنگ گروپ کے مالک یا تو ان کیخلاف شواہد دیں یا جھوٹی خبر شائع کرنے پر معافی مانگیں۔ عدالت نے اسد کھرل کی درخواست پر میر شکیل الرحمان کو طلب کیا تھا۔ تاہم عدالت طلب نہ ہونے پر عدالت نے میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 19:30:55

اس خبر پر آپ کی رائے‎