سڈنی سکسرز کی بگ بیش لیگ میں متواتر چھ شکستوں کے بعد پہلی فتح،کرس گرین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:35

سڈنی سکسرز کی بگ بیش لیگ میں متواتر چھ شکستوں کے بعد پہلی فتح،کرس گرین ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر متواتر چھ شکستوں کے بعد پہلی فتح حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 157 رنز کا ہدف آخری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ڈینل ہیوز نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 28ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، کرس گرین 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ہنرکس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سڈنی سکسرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ڈینل ہیوز 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ڈینلی 43 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، فواد احمد اور ارجن نائر نے ایک، ایک وکٹ لی۔