ایڈن مرکرام بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار،

6 رنز کے فرق سے تیسری سنچری مکمل نہ کر سکے

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:35

ایڈن مرکرام بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز ..
سنچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایڈن مرکرام بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، صرف 6 رنز کے فرق سے کیریئر کی تیسری سنچری مکمل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

مرکرام نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ کیریئر کی تیسری سنچری سے صرف 6 رنز کی دوری پر تھے کہ 94 کے انفرادی سکور پر ایشون کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :