آئی پی ایل 2018ء کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے 1122 کھلاڑی رجسٹرڈ، گیل، یووراج سنگھ، گھمبیر، آملہ اور ڈوپلیسی بھی شامل، 281 پرانے اور 838 نئے کھلاڑیوں کی بولی لگے گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:26

آئی پی ایل 2018ء کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے 1122 کھلاڑی رجسٹرڈ، گیل، یووراج ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 1122 کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا، کرس گیل، یوووراج سنگھ، گوتم گھمبیر، ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسی، جوروٹ، مچل اسٹارک اور بین سٹوکس بھی شامل ہیں، 281 پرانے اور 838 نئے کھلاڑیوں کی بولی لگے گی، آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی 27 اور 28 جنوری کو بنگلور میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جس میں مجموعی طور پر 1122 مقامی اور غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں، نیلامی میں 281 پرانے اور 838 نئے کھلاڑیوں کی بولی لگے گی، نئے کھلاڑیوں میں 778 بھارتی اور تین ایسوسی ایٹ ممالک میںسے ہیں، 282 غیرملکی کھلاڑیوں میں سے آسٹریلیا کے 58، جنوبی افریقہ کے 57، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 39،39، نیوزی لینڈ کے 30 اور انگلینڈ کے 26 کھلاڑی شامل ہیں، اس کے علاوہ افغانستان کے 13، بنگلہ دیش کے 8 زمبابوے کے 7 امریکہ اور آئرلینڈ کے دو، دو کھلاڑی بھی نیلامی کیلئے رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔