گورنرسندھ محمد زبیر کا ضیغم حسین سے اظہار تعزیت

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:26

گورنرسندھ محمد زبیر کا ضیغم حسین سے اظہار تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)گورنرسندھ محمد زبیر نے سفارتی جریدے " ایمبیسڈر" کے چیف ایڈیٹر سید ضیغم حسین کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سید ضیغم حسین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔