حکومت نے پیر حمید الدین سیالوی کو راضی کر لیا،کانفرنس کے التواء پر سیاسی حلقوں میں ہلچل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 18:51

حکومت نے پیر حمید الدین سیالوی کو راضی کر لیا،کانفرنس کے التواء پر ..
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ): پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے کانفرنس کے التواء کو حکومت اور پیر آف سیال کے مابین راضی نامے کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے ،کچھ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیر حمید الدین سیالوی کو راضی کر لیا ہے جس پر پیر سیالوی نے کانفرنس ملتوی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حالات کے پیش نظر پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے آج منعقد ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس ملتوی کر دی گئی تھی۔

ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد سیال شریف اور حلقہ این اے 68 میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ پیر حمید الدین سیالوی ہمارے بزرگ ہیں۔ انہیں ختم نبوتؐ کانفرنس سے پہلے منالیں گے۔ موجود حالات میں انہوں نے کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کیا تو سیاسی حلقوں میں ہلچل ہے کہ (ن) لیگ نے پیر حمیدالدین سیالوی کو راضی کرلیا ہے۔ تاہم حمیدالدین سیالوی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد اعلان کیا جائیگا۔ حمیدالدین سیالوی جلد اہم اعلان کرینگے۔ جہاں تک (ن) لیگ کی جانب سے راضی کرنے کا تعلق ہے‘ ہماری کسی سے ناراضگی نہیں ہے۔ ہماری کانفرنس ختم نبوتؐ کے مسئلہ پر ہے جس کا اعلان جلد کیا جائیگا۔