سانحہ گرہ مٹ شریفاں بی بی تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی کی سیکورٹی کیلئے ایف سی اور پولیس کے چار اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ گرہ مٹ شریفاں بی بی تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی شریفاں بی بی کی سیکورٹی کے لئے ایف سی اور پولیس کے چار اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا ]ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گرہ مٹ میں سولہ سالہ لڑکی شریفاں بی بی کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے کے بارے میں رپورٹ سینٹ کمیٹی کو بھی ارسال کردی گئی ہے،خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق شریفہ بی بی تشدد کیس میں اب تک آٹھ ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کی سیکورٹی کے لئے فل پروف اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان گرہ مٹ سانحہ میں متاثرہ لڑکی کو سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایت صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد اس کی سکیورٹی کے لئے تین ایف سی اہلکاروں اور ایک پولیس اہلکار کی تعیناتی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :