خیبرپختونخوا بارکونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ، سانحہ قصور کو شدید رنج و غم کااظہار

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا بارکونسل کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیرمین زاہد جمال باچا ایڈوکیٹ منعقد ہوئی،اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ قصور کے واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور غمزدہ خاندان کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پنجاب اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ واقعہ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جایئے۔ اور ای،ْندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام کا سدباب کیا جائے۔ مزید براں کمیٹی نے خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبران کی اکثریتی رائے کی روشنی میں بروز پیر مورخہ 15-01-2018 کو مکمل ہڑتال کا علان کیا۔ اور صوبہ بھر میں وکلاء عدالتو ں میں پیش نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :