آثار قدیمہ تخت بھائی کے چوکیدار کی پراسرار موت کا ڈراپ سین ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق چوکیدار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:11

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) آثار قدیمہ تخت بھائی کے چوکیدار کی پراسرار موت کا ڈراپ سین ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق چوکیدار کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے،تین ہفتے قبل آثار قدیمہ کا چوکیدار 36سالہ گل بہار ولد یوسف ساکن قندہارو کلے کھنڈرات میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے ، مقتول کے کانوں سے خون بہہ کر جم گیا تھا، پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قتل کے اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی۔مبینہ طور پر مقتول چوکیدار کی موت کو ان کے موبائل سے برآمد شدہ کھنڈرات میں آنے والے سیاحوں کی بنائی گئی غیر اخلاقی ویڈیوز سے جڑا جا رہا ہے جس کے ذریعے پولیس اصل قاتل تک پہنچنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :