صوبائی ،پولیس کی کارروائی 3رکنی رہزن گروہ کا سرغنہ نیاز محمد گرفتار ، لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:11

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پولیس چوکی کلابٹ نے ایک کارروائی کے دوران 3رکنی رہزن گروہ کے سرغنہ نیاز محمد کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 2ماہ قبل دیہہ ٹوپی نزد پٹرول پمپ میں 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مدعی محمد قیاش سے پستول کی نوک پر زبردستی سے لاکھوں روپے اور دیگر واچ گھڑی و موبایل چھین لئے تھے ، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا ،جبکہ سرغنہ نیا ز محمد کی علاقہ میں موجودگی پر چوکی کلابٹ انچارج الطا ف حسین خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ،دوران تفتیش ان کے قبضہ سے رقم مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :