Live Updates

رواں سال عام انتخابات میں ملک میں بدترین سیاہ دور ختم ہوگا ،اس انتخابات کے نتیجے میں پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ،ملک کا آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا ،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:11

رواں سال عام انتخابات میں ملک میں بدترین سیاہ دور ختم ہوگا ،اس انتخابات ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہونیوالے عام انتخابات میں ملک میں بدترین سیاہ دور ختم ہورہا ہے ،اس انتخابات کے نتیجے میں پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور ملک کا آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا ۔ ہفتہ کو وہ گائوں کلابٹ میں 58.80ملین کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی اپگریڈیشن ،پی سی سی ( پی ایم سی ) روڈ کی تعمیر ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اور پیہور مین کینال پُل کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ انہوں نے صوبے کی مفاد کے خاطر سی پیک کی جنگ اسمبلی اور اعلیٰ عدالتوں میں لڑی اور اللہ کے فضل سے میں اس جنگ میں سرخرو ہوگیا ہوں ،آج ان کی لڑی ہوئی عدالتی جنگ سے خیبرپختونخوا کا سی پیک میں حصہ محفوظ ہوگیا ہے جسے اب کوئی بھی نہیں چُرا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اکنامک زون کا افتتاح کیا جائے گا ،جس سے بیس لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور علاقے میں ایک خوشحالی آئے گی، صوابی میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے ، ایجوکیشن سٹی ،میڈیکل کالج ،وومن یونیورسٹی ، پی اے ایف کیڈٹ کالج اور اس طرح کے دیگر منصوبوں سے صوابی تعلیم کے میدان میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دے گا ،اس موقع پر انہوں نے اڈا سکول کو ہائی کا درجہ دینے کے علاوہ مختلف منصوبوں کیلئے 80لاکھ روپے کا اعلان کیا ،سپیکر اسدقیصر نے سکول کے ہونہار طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اور طلباء کو 2ہزار روپے نقد دئیے ، انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جب اگلی بار حکومت میں آئیں گے تو اس سے زیادہ کام کرینگے تاکہ ہمارے لوگوں کی گزشتہ ساٹھ سالوں کی محرومیاں ختم ہو ،انہوں نے کہا کہ عوام گزشتہ ساٹھ سالوں میں منتخب ہونے والے نمائندوں کی کارکردگی اور صرف ان کے کاموں کا موازنہ کریں اور بتائیں کہ صوابی کیلئے دل سے اور ایمانداری سے کس نے کام کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کے مقابلے میں آج جو لوگ میدان میں اُترے ہیں ان کا اپنی پارٹیوں میں کیا مقام ہے، کیا وہ آپ کے حقوق کی خاطر اپنی لیڈرشپ سے بات کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا نام تک ان کے پارٹی لیڈرشپ کو معلوم نہیں جبکہ میں نے تیس سال جدوجہد کی ،عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا اور آج مجھے االلہ تعالیٰ نے عزت اور مقام سے نوازا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں سیاست کمیشن بنانے اور ایزی لوڈ کیلئے نہیں کرتا اور نہ کسی کو کرنے دونگا ،تقریب سے ایم این اے عاقب اللہ خان ،ضلعی صدر انورحقداد ، تحصیل ناظم ٹوپی سہیل یوسفزئی ، فضل ودود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات