جماعت اسلامی ملک کی واحد نظریاتی جمہوری جماعت ہے جس کے خاندانی پارٹیوں کے مقابلے میں موثر متبادل نظام ہے

تین تین بار اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کے پاس نہ کوئی نظریہ نہ کوئی منصوبہ ہے،صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخواوپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد نظریاتی جمہوری اور پروگریسو جماعت ہے جس کے پاس اسٹیٹس کو کی حامی ان خاندانی پارٹیوں کے مقابلے میں ایک موثر متبادل نظام اور قیادت موجود ہے ، سیاسی میدان میں موجود اور تین تین بار اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا کوئی نظریہ ہے نہ ان کے پاس ملک و قوم کی خدمت کا کوئی منصوبہ ہے، ملک پر تین تین بار حکومتیں کرنی والی دونو ں پارٹیوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا صرف اپنے مفادات سمیٹے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے پاس ایک آفاقی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک قائم ہواتھا اور ترقی و خوشحالی کا وہ منصوبہ ہے جس میںتعلیم ، روزگار اور چھت سے کوئی محروم نہیں رہے گا ، زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے عملی اقدامات اور بہترین کارکردگی سے دیگر سیاسی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکارہیں ، 2018 کے انتخابات میں عوامی مسائل کے حل اور صوبے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لیے عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ۔ وہ کوٹکے خندکو روڈ دیر بالا کے افتتاح اور پی ٹی آئی سے درجنوں افراد کے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے ِتھے ۔

جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں میںمسلم لیگ (ن) عمرا خان ، حبیب اللہ ، امیر ولی ، امیر رحمان ، امیر بادشاہ ، ، باچا ، شاہ عزت ، نجیب اللہ ، پی ٹی آئی سے واجد علی ، اسرار ، گل فیروز خان اور دیگر شامل ہیں ۔ تقریب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ڈسٹرکٹ ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیر کے تعمیر و ترقی کے لیے خطیررقم خرچ کر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں جس کی تکمیل سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ اقتدار اور وزارتو ں میں رہنے کے باوجود جماعت اسلامی اراکین کے دامن کرپشن سے پاک ہیںہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔جماعت اسلامی قوم کو ایسی قیادت دینا چاہتے ہیں جو دیانتداری کے ساتھ پاکستان کو اس کے قیام سے ہم آہنگ کر سکتی ہو۔انہوںنے کہاکہ ملک میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :