گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 ء کاافتتاح کر دیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:09

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کیا،گورنر پنجاب نے اس موقع پر محکمہ زراعت کی ہارٹی ایکسپو کے انعقاد کیلئے کاوشوں کو سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیا ، گورنر پنجاب نے ایکسپو میں لگائے گئے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری زاعت پنجاب محمد محمود کا کہنا تھا کہ برآمد کنند گان،پروسیسرز اور زرعی ماہرین کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے،نمائش کے انعقادسے ملکی ہارٹیکلچرکراپس اوران کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کا امکان روشن ہو گا،ایکسپو 2018 نمائش میں چالیس سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین جبکہ دنیا کی 16 بڑی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، نمائش میں 100 سے زائد مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں، ایکسپو میں سٹالز مالکان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کا اس لیول پر کام کرنا ایک مثبت ا قدام ہے، ہارٹی ایکسپو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورانہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :