صو بہ بھر میں اشتہار ی ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:09

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے پنجاب بھر میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت جسٹس عبدالسمیع خان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کی اے ٹی سی کے ججز کے علاؤہ آرپی اوز اور محکمہ پراسکیوشن کے افسران نے کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، جسٹس عبدالسمیع خان نے ججز کی کارکردگی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پولیس افسران کی جانب سے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مہلت مانگ لی گئی، جسٹس عبدالسمیع خان نے آر پی اوز کو تمام اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا اور مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔