سابق آل رائونڈرعبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی

12ماہ کے دوران یہ ممبر شپ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:08

سابق آل رائونڈرعبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے۔ عبدالرزاق گزشتہ 12ماہ کے دوران یہ ممبر شپ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں ، اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتانوں یونس خان ، مصباح الحق اور شاہد خان آفریدی کو بھی 2017ئ میں میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ ملی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق نے پاکستان کو 2009ئ کا ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور46ٹیسٹ میچز اور265ون ڈے اور32ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرزاق کو پاکستان کے بہترین آل رائونڈرز میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ 38سالہ عبدالرزاق اپنے کیریئر کے دوران لارڈ کرکٹ گرائونڈ کے آنرز بورڈ پر تو اپنا نام درج نہیں کرواسکے تاہم2001ئ میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں انہوں نے 53رنز ضرور سکور کیے تھے۔عبدالرزاق اپنی1996ئ سی2013ئ تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر میں7419رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ389وکٹیں حاصل کرنے کے بعد2016ئ میں ریٹائر ہوگئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :