شائقین کرکٹ نے 13 جنوری 2018ئ کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیدیا

وزیراعظم پاکستان کوقومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کانوٹس لیناچاہیے ‘ شائقین کرکٹ کی گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:08

شائقین کرکٹ نے 13 جنوری 2018ئ  کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ دن قرار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) شائقین کرکٹ نے 13 جنوری 2018ئ کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بلیک ڈی(سیاہ دن)قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی پر بھی شدیدتنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

گفتگوکرتے ہوئے شائقین کرکٹ محمدحسنین، محمدیوسف، لیاقت علی، نورالہدیٰ، محمدطلحہ،محمدسعد،عنائیہ ،بلال سرور،کاشف منصور بھٹی، طہماسپ علی نقوی ، علی حمزہ ، اظہر علی نے کہا کہ ایک جانب قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست ہوئی اور قومی کرکٹ ٹیم شرمناک ترین کم سکور 74 رنز پر آئوٹ ہوئی یہ وہی ٹیم ہے جس نے ایک سال قبل آئی سی سی چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایک سال سے کم عرصہ میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر عہدیداران نے قومی کرکٹ ٹیم کواس حال پرپہنچادیاہے۔

دوسری جانب آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میںافعانستان جیسی ٹیم کے ہاتھوں قومی انڈر19ٹیم کی شکست نے رہی سہی کسربھی پوری کردی۔ شائقین کرکٹ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کوقومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کانوٹس لیناچاہیے۔ ۔

متعلقہ عنوان :