تیسرا ون ڈے ،شاداب خان نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:03

تیسرا ون ڈے ،شاداب خان نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا
ڈیو نیڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

ڈیونیڈ ن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن اور تجر بہ کار بلے باز روس ٹیلر کی نصف سنچریوں کی مدد سے 42اوورزمیں209رنز سکور کرچکی تھی اور ایک لمبے سکور کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی تھی جب شاداب خان نے پہلے روس ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ہنری نکولس کو گگلی کروائی جو اسے نہ سمجھ سکے اور شاٹ واپس ہوا میں ان کی جانب کھیل بیٹھے،گیند نان سٹرائیکر ٹام لیتھم کے سر کے اوپر سے جارہی تھی جب شاداب خان نے چھلانگ لگا کر ہوا میں اسے کیچ کیا اور ساتھی کھلاڑیوں سے خوب داد وصول کی۔

۔