بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ دس فروری سے شروع ہوگی

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:57

بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ دس فروری سے شروع ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) کھلاڑیوں کی سرزمین بنوں پر کرکٹ کی ترقی کیلئے ایک بڑاقدم اٹھانے کافیصلہ کرتے ہوئے بنوں پریمیئر لیگ کرکٹ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،لیگ کا افتتاحی تقریب 10فروری کوہوگی جبکہ باقاعدہ میچز11فروری کومنڈان پارک گرائونڈ پر شروع ہونگے ،اس میگاایونٹ میں ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل،محمد عرفان ،عمر گل،عمران سینئر سمیت عثمان شنواری سمیت دیگرمایہ ناز ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھر پور اندازمیں حصہ لینگے،جن کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات سمیت ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے تیاریوں کو آخری شکل دیدی ہے۔

ان خیالات کا اظہار بی پی ایل کے چیف ارگنائزنرراحسان اللہ شاہین ،صدر طارق علی شاہ ،جنرل سیکرٹری رشید زمان اورایونٹ سیکرٹری ناظم منڈان ثناء اللہ نے پشاور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ اقدام ضلع بنوں میں کرکٹ کی ترقی کیلئے اٹھایاگیاہے کیونکہ بنوں کا خطہ نہ ہاکی،اتھلیٹکس،فٹ بال اور والی بال سمیت دیگر کھلاڑیوں کاسرزمین ہے بلکہ یہاں پر کرکٹ کے حوالے سے بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہاںکے نوجوان کرکٹرزنے انتہائی قلیل مدت میں کرکٹ کی دنیامیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کیاہے بنوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی خوشدل شاہ کو پی ایس ایل میں پشاور زلمی کاحصہ ہے جبکہ اسکے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹرز میں فوادخان ،ذیشان خان،رحیم باز،عابد خان سمیت کئی کھلاڑی ہیں ہماری خواہش ہے کہ مزید ٹیلنٹ کو بھی پالش کرکے سامنے لایاجائے جسکے لئے ہم نے یہ قدم اٹھایاہے ۔

انکاکہناتھاکہ گزشتہ سال 2017میںجونیئر کی سطح پر ایک بڑایوانٹ کرایاتھاتاہم پی پی ایل کا دوسراایڈیشن کو فرسٹ کلاس ،گریڈ ٹو،کلب اور انٹر نیشنل کرکٹرزپر مشتمل منعقد کرانے کا فیصلہ کیاجس پر نہ صرف سیاسی بلکہ حکومتی سطح پر بھی ہماری حوصلہ آفزائی ہوئی ہے انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھیںگے ،انہوںنے بتایاکہ اس میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کو خصوصی نام دیدی گئی ہیں جن میں سٹی فالکن،سٹی سٹارز،ممش خیل کوبراز،منڈان سلطان،اکراہنٹرز،ڈومیل مارخور،میریان گلیڈی ایٹرز،عیسکی واریئرز،سورانی تھنڈرز،کینٹ پینتھر ،پختونخواالیون اور بکاخیل لائینزشامل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کررہی ہے مہمان کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور رہائش کا بہترین انتظامات کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :