لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب کا معصوم بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:37

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب کا معصوم بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے  کیلئے قانون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معصوم بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، یہ کمیٹی صوبے بھر کے بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کے لئے نہ صرف آگاہی فراہم کرے گی بلکہ اس جرم کے خلاف قانون سازی کے سلسلے میں خصوصی سفارشات تیار کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی سفارشات کی تیاری کے سلسلے میں صوبے کے ماہر تعلیم، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کرے گی۔