چوہدری نثارنے آئندہ الیکشن دوحلقوں سے لڑنے کا اعلان کردیا

ایک حلقےسےجیتنےاوردوسرےسےتعلق نبھانےکیلئےالیکشن لڑوں گا،میں سرپھرا نہیں ہوں سوچ سمجھ کرفیصلےکرتا ہوں،آج بھی کہتاہوں کہ پارٹی کا مئوقف درست نہیں،نقصان ہوگا۔واہ کینٹ میں حلقےکےکارکنان سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 جنوری 2018 18:27

چوہدری نثارنے آئندہ الیکشن دوحلقوں سے لڑنے کا اعلان کردیا
واہ کینٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئندہ الیکشن دوحلقوں سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں دوحلقوں سے الیکشن لڑوں گا، ایک حلقے سے جیتنے اور دوسرے حلقے سے تعلق نبھانے کیلئے الیکشن لڑوں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار آج واہ کینٹ میں حلقے کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدھی اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں۔

کسی کی کوئی پروا نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

حکومت ہویا پارٹی ہمیشہ کھل کر بولتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سرپھرا نہیں ہوں سوچ سمجھ کرفیصلے کرتا ہوں۔ میں آج پارٹی میں بھی ہوں اور اپنے مئوقف پربھی قائم ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا مئوقف درست نہیں ۔اس سے پارٹی کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واحد لیڈرہوں جو پانچ سال تک اپوزیشن لیڈررہا۔ مجھے مشرف دور میں بڑی بڑی پیشکش ہوئیں لیکن میں ثابت قدم رہا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کیخلاف کبھی کوئی بات برداشت نہیں کرسکتا۔دین نعروں سے نہیں عمل سے مضبوط ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :