ثقافت ملکوں کی شناخت ہوتی ہے دنیا بھر کے ممالک پاکستانی ثقافت سے باخوبی واقف ہو چکے ہیں عارف لوہار

کالا رنگ میرا پسندیدہ رنگ ہے ،پنجابی کھانوں کی جو لذت ہے وہ دنیا میں مجھے کسی جگہ پر نہیں ملی معروف گلوکار کی گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:31

ثقافت ملکوں کی شناخت ہوتی ہے دنیا بھر کے ممالک پاکستانی ثقافت سے باخوبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ثقافت ملکوں کی شناخت ہوتی ہے اور پاکستانی ثقافت اس اعتبار سے دنیا کی سب سے خوبصورت ثقافت ہے کہ اس میں اسلامی رنگ بھی سب سے اوپر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی اپنی اپنی علاقائی ثقافت ہے مگر اس میںبنیادی جز اسلامی ثقافت ہی ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے طو ر پر دنیا میں پاکستانی ثقافت کے ساتھ خاص طور پر پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھرپور حصہ لیا ہے اور اسی کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک پاکستانی ثقافت کے ساتھ صوبہ پنجاب کی ثقافت سے باخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کالا رنگ میرا پسندیدہ رنگ ہے اور اسی لیے میں زیادہ تر سیاہ لباس ہی زیب تن کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی کھانوں کی جو لذت ہے وہ دنیا میں مجھے کسی جگہ پر نہیں ملی اور جب بھی بیرون ملک سے پرفارم کرکے واپس آتا ہوں تو ساگ اور مکئی کی روٹی لازمی کھاتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد عالم لوہار نے لوک موسیقی کا جو سلسلہ شروع کیا تھا میں نے اس سلسلے کو برقرار رکھا ہوا ہے اور تادم اس سے جڑا رہوں گا۔۔

متعلقہ عنوان :