اداکار شان اور صائمہ کی تین پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:31

اداکار شان اور صائمہ کی تین پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء)سینما انڈسٹری کے لئے سونے کی کان اداکار شان اور صائمہ کی تین پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کیلئے پیش کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

جن میں ہدایتکار پرویز رانا کی فلم الٹی میٹم ، ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم شیر اعظم اور فلمساز ملک ابراہیم کی فلم فوجا امرتسر یا شامل ہیں ۔ تینوں فلموں میں شان کے مدمقابل اداکارہ صائمہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے پرانے سینما گھروں کو برقرار رکھنے کے لئے اداکار شان اور دیگر اداکاروں کی پرانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔۔