بھارتی ریات مہاراشٹرا میں کشتی الٹنے کے باعث 32 سکول بچے ریسکیو ،8 تاحال لاپتہ ہیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) بھارتی ریات مہاراشٹرا میں کشتی الٹنے کے باعث 32 سکول بچے ریسکیو جبکہ 8 تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب دھنو سمندر کے ساحلوں پر 40 سکول بچوں پر مشتمل ایک کشتی اچانک الٹ گئی تاہم فوری ریسکیو کارروائی کے تحت 32 بچوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 8 تاحال لاپتہ ہیں ایک مقامی ٹی وی چینل سے جاری کردہ رپورٹر کے مطابق متاثرہ کشتی میں سوار 4 بچے ہلاک ہو گئے ہین جبکہ ان بچوں کی ہلاکت سے متعلق اب تک کوئی سرکاری تصدیق موصول نہیں ہوئی تاہم ساحلی گارڈ کے حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش کے لئے بحری جہاز ایک طیارہ اور دو چھوٹی کشتیاں روانہ کی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :