افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث 26 عسکریت پسند ہلاک ،16 زخمی ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث 26 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں ۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان اور داعش جنگجوئوں کے خلاف ملک بھر میں متعدد آپریشنز عمل میں لائے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 داعشی اور 13 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیںتاہم وزارت دفاع کے مطابق ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے 3 داعشی جنگجوئوں کو گرفتار بھی کیا ہے جبکہ داعشی جنگجوئوں کے قبضے سے اسلحہ بارود ضبط کیا گیا اور سڑک کنارے نصب شدہ بمبوں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف افغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو مشترکہ کارروائیاں بھی کر رہی ہیں ۔ ۔