انقلاب کی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے، شاہد خاقان عباسی
بد قسمتی سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، آئندہ انتخابات میں عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہی جماعت حکومت کرے گی ، ملک میں جمہوریت کا سفر چلتا رہے گا، وزیراعظم آج براڈ بینڈ کی سہولت تعلیم کی طرؔح ایک بنیادی ضرورت بن چکی ، معاملے میں ہمارے پیچھے رہنے کی بڑی وجہ کرپشن تھی ،مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو 3G،4Gکو متعارف کرایا ، آج جو نالج بیس باجوڑ ایجنسی کے بچے کو میسر ہے ، وہ اس سے مستفید ہو رہا ہے ان اقدامات سے شدت پسندی ختم ہوگی، پشاور میں نیشنل ایگزبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب
ہفتہ 13 جنوری 2018 19:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کو سب کچھ نظر آرہا ہے جو کام کرکے دکھائیں آئندہ انتخابات میں عوام اسی کو منتخب کرینگے۔
تاہم عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا ۔ عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہ سیاسی جماعت حکومت کرے گی اور جمہوریت کا سفر جاری رہے گا۔ پشاور میں ایگزبیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج براڈ بینڈ کی سہولت تعلیم کی طرؔح ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ اس معاملے میں ہمارے پیچھے رہنے کی بڑی وجہ کرپشن تھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو 3G،4Gکو متعارف کرایا گیا انہوں نے کہا کہ آج جو نالج بیس باجوڑ ایجنسی کے بچے کو میسر ہے اور وہ اس سے مستفید ہو رہا ہے ان اقدامات سے شدت پسندی ختم ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ وزیر اعظم نے پشاور کے نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے بچوں جیسی صلاحیت میں نے ملک کے کسی دوسرے حصے میں نہیں دیکھی ۔ براڈ بینڈ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ یہ سہولت پورے پاکستان میں ہونی چاہیے ۔ بڑاد بینڈ سے پورا ملک منسلک ہوتا ہے۔ نیشنل ایگزبیشن سینٹر و پائلٹ پراجیکٹ سمجھا جائے ۔ یہ سنٹر دیگر اداروں کیلئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ سنٹر نوجوان کی مستقبل کی ضروریات پورا کرتا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پوری دنیا موبائل فون کے ذریعے ہماری جیب میں ہے اورکسی بھی وقت کوئی بھی چیز باآسانی دیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.