تجارت میں یوآن کے استعمال سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا، چینی ماہرین

یو آن کا استعمال پاکستان کی معیشت میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے،گھریلو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، اقتصادی و معاشی چینی ماہر پروفیسر لن وان

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارت میں یوآن کے استعمال کا سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،سٹیٹ بنک آف پاکستان کا یہ قدم پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کی جانب اہم قدم ہے،گھریلو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کی طرف سے براہ راست یو آن میں سرمایہ کاری کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی اقتصادی و معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا تجارت کے لئے یوئین کا استعمال پاکستان کے اپنے حق میں فائدہ مند ہے۔ یوآن کے استعمال سے جس کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہو گا وہ پاکستان خود ہے۔ چین سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اس فیصلہ کا احترام اور خیر مقدم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کا یہ قدم پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

دونوں ممالک مابین برادرانہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے کڑے وقت میں ساتھ دیتے ہیں اور شعبہ زندگی کے چھوٹے بڑے تمام معاملات میں ایک دوسرے کے معاون و مددگارہیں۔ ایسے اقدامات دو طرفہ اقتصادی، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے لئے ایک اچھا مالیاتی ماحول پنپنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ چین پہلے ہی گھریلو کرنسی میں تجارت کرنے کے اقدامات لے چکا ہے ۔

اقتصادی و معاشی ماہر پروفیسر لن وان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت میں گھریلو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔اور گھریلو کرنسی کے استعمال کے لئے قوانین کو آسان اور قابل عمل ہونا چاہئے ۔چین کی جانب سے بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کی طرف سے براہ راست یو آن میں سرمایہ کاری کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ تاکہ بیرنی تجارت میں وسیع پیمانے پر اضافہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :