چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کی ملاقات
تازہ ترین : 1

چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کی ملاقات

سیاسی صورتحال اور پارٹی اموار سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں سب کا بلاتفر یق احتساب ہوگا اور پار لیمنٹ بھی چوروں اور ڈاکوئوں سے پاک ہو ،جائیگی‘چوہدری سرور کی گفتگو

چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات‘پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی اموار سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصراور چوہدری محمدسرور کے در میان ہونیوالی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خلاف جو تحر یک شر وع کر رکھی ہے وہ کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں سب کا بلاتفر یق احتساب ہوگا اور پار لیمنٹ بھی چوروں اور ڈاکوئوں سے پاک ہو جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ امن وامان کے حوالے سے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے بعد پورے پاکستان میں پولیس اور دیگر اداروں کو غیر سیاسی کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا کر نے سے ہی امن امان سمیت دیگر عوامی مسائل کو حل کر نے میں مدد مل سکتی ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ خوشحال اور پر امن ملک بنائے گی ۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 19:18:43
Meeting with Chaudhry Muhammad Sarwar speaker Khyber Pakhtunkhwa Asad Qaiser Talking about political situation and other issues including party affairs, the time is not too far when all the bailers in the country will be accountable and the cross-lentant will also be cleaned by thieves and robberies.

Member of the Justice Jammu and Kashmir Assembly, Vice Chairman Gaur Nara Chaudhary, Speaker of the Khyber Pakhtunkhwa Assembly, Asad Qaiser, was discussed in connection with the political situation of Pakistan and other issues including Party Amar. According to details, Speaker Khyber Pakhtunkhwa (KP) Asad Qaisar, Chaudhry Talking on the occasion, the meeting was discussed in connection with other political issues including Pakistan's political situation, while Chaudhry Mohammad Sarwar said that a single-party bench of Imran Khan's leadership led to corruption and injustice. The one who has made a pledge against him is going ahead with success God is not far when all the time and they blatfr third party accountability in Parliament and across the country will be free from thieves and dacoits