پاک چین دوستی پر دونوں ممالک کے عوام کو فخر ہے ،سی پیک خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ..
تازہ ترین : 1

پاک چین دوستی پر دونوں ممالک کے عوام کو فخر ہے ،سی پیک خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ‘ نواز شریف

سابق وزیر اعظم سے چین کے سفیر کی ملاقات،دونوں ممالک کے تعلقات ،سی پیک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک چین دوستی پر دونوں ممالک کے عوام کو فخر ہے ،سی پیک خطے کی خوشحالی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یائو جنگ نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات ، چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو اس پر فخر ہے ، اس دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے ،اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں خوشحالی آئے گی اور یہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت منصوبے کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ چین کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوا جس سے ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے ۔ چین کے سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارا مخلص دوست ہے اور چین کی قیادت پاکستان کی ترقی کو اپنے ملک کی ترقی سمجھتی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 19:18:43

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Pak China friendship is proud of the people of both countries, prosperity of the C-Pak region is' Nawaz Sharif Chinese Ambassador meets former prime minister, discuss relations between the two countries, CPP and mutual interest

Former Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif met in China's Ambassador to China Yao War in the House of Representatives, Amir Raiwand. On the occasion, relations between the two countries, China-Pakistan Economic Relations, discussed mutual interest. Nawaz Sharif says that friendship between Pakistan and China is ideal, and the people of both countries are proud of this, want to see this friendship more strong.

Related : Nawaz Sharif, China, CPEC China–Pakistan Economic Corridor