وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے زیر اہتمام پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے قیام

نوجوانوں کیلئے نیشنل انکیو بیشن سنٹر کے قیام جیسے اقدامات باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کر دار کے حامل ثابت ہو سکتے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:13

وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے زیر اہتمام پشاور میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفر جھگڑا نے وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے زیر اہتمام پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس نوع کے اقدامات کی بدولت نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صوبے میں مثبت کاروباری سر گرمیوں کے فروغ کے جذبے کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔

وہ ہفتہ کے روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے "روز کیپل ہال" میں منعقدہ اس سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔ یہ سنٹر نجی اداروں اگنائیٹ، ایل۔ایم۔کے۔ٹی اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے ۔تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان، وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام، اراکین پارلیمنٹ اور دیگراعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے وفاقی حکومت کی جا نب سے ڈیجیٹل پاکستان انیشیٹیو کے نام سے شروع کئے گئے اقدامات میں خیبر پختونخوا کو شامل کر نے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمارے عوام بے پنا ہ صلا حیتوں کے مالک ہیں اور اس نوع کی کو ششوں کی بدو لت صوبے میں وسیع پیمانے پر مثبت کاروباری سر گرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے نیشنل انکیو بیشن سنٹر کے قیام جیسے اقدامات ،ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کر دار کے حامل ثابت ہو سکتے ہیں۔

گور نر نے کہا کہ در حقیقت سر ما یہ کا ری کیلئے نہ صرف کارو بار کی ضرو رت ہو تی ہے بلکہ مقابلے کی فضا میںکاروباری سر گرمیاں جاری رکھنے کیلئے وقت کے تقاضوں کے مطابق سوچ و فکر ،مارکیٹینگ، تربیت، سرپرستی اور صلاحیت کار بھی در کار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ کاروباری ماحول کا صوبائی اور وفاقی دونوں سطحو ں پر حکومتی سر پرستی کی صورت مثبت کردار کا حامل ہو نا بھی ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لہذا ہماری معیشیت نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سرگرمیوں سے مستفید ہو نے پر را غب کر نے کی بھی متقاضی ہے جس میں ترقی کی بھی گنجا ئش ہے اور اس طر ح نجی اور سرکاری شعبوں کے با ہمی تعاون کی بدولت ہم عالمی معاشی قوتوں کے ہم قدم بھی ہوسکتے ہیں جس کی ایک مثال آج اگنائیٹ، ایل۔ایم۔کے۔ٹی اور پی۔ٹی۔سی۔ایل کے کردار کی صورت ہمارے سامنے ہے۔ گورنر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صحتمند تجارتی ما حول پاکستان میں ڈیجیٹل رجحانات سے مستفید ہو نے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس سلسلے میں بلا شبہ اس طرز کے انکیوبیشن مراکز اہم کردار کے حامل ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :