ارفع کریم کی چھٹی برسی (کل )منائی جائے گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:13

ارفع کریم کی چھٹی برسی (کل )منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی کل ( اتوار) کو منائی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا ۔ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995 کو چک رام دیوالی 4ج ب(موجودہ ارفع کریم نگر)فیصل آباد میں پیداہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل ، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات حاصل کئے۔ دنیا کی کم عمر ترین سافٹ ویئر ما ہر ارفع کریم کو 16 سال کی عمر میں 22دسمبر کو اچانک مرگی کے بعد دل کا دورہ پڑا جسے مقامی سطح پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کمبائنڈملٹری ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ 3ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخرہفتہ 14 جنوری 2012 کے روز زندگی کی بازی ہارگئی۔