پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،قمر زمان کائرہ،

چودھری منظور شریف برادران نے سیاست میں ہی برے افراد کو متعارف نہیں کرایا بلکہ تیس سالہ اقتدار کے دوران انتظامی اداروںمیں بھی ایسے جرائم پیشہ لوگ بھرتی کر کئے جو قانون کو ہاتھ میں لینا اپنا اختیار سمجھتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:13

پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،قمر زمان کائرہ،
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد اور دیگر رہنمائوںنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے شریف برادران نے سیاست میں ہی برے افراد کو متعارف نہیں کرایا بلکہ تیس سالہ اقتدار کے دوران انتظامی اداروںمیں بھی ایسے جرائم پیشہ لوگ بھرتی کر دیے ہیں جو قانون کو ہاتھ میں لینا اپنا اختیار سمجھتے ہیں یہ بات انہوںنے قصور میں زینب بی بی کے والد محمد امین انصاری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ ابھی وقت ہے کہ بیوروکریسی اور پولیس میں موجود ایسے افراد جن کا واضح اظہار سانحہ ماڈل ٹائون میں ہوا تھا اور جس کا دوسرا ثبوت قصور میں ملا ہے وہ اپنے آپ کو درست کریں ورنہ آنیوالے وقت میں عوام بھی انکا احتساب کرنے کے لیے ہر جگہ موجود ہوںگے انہوںنے کہاکہ یکے بعد دیگرے قصور میں بارہ بچیوں کے اغواء زیادتی اور قتل کے واقعات اس حکومت کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں اس سے پہلے بھی بچیوں کے اغواء پر کئی بار احتجاج ہوا مگر حکمران نشہ پیکر سوئے رہے درحقیقت شہبازشریف اور نوازشریف صرف لاہور کو ہی پنجاب سمجھتے ہیں پولیس کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا اندازہ اس امر سے لگایاجاسکتا ہے کہ زینب کے قتل کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پرائیویٹ کیمروںسے مقتولہ کے رشتہ داروںنے ڈھونڈ کر پولیس کو فراہم کی پیپلزپارٹی کے رہنمائوںنے کہاکہ اس قدر شرم کا مقام ہے کہ پولیس نے زینب کی نعش ملنے پر مقتولہ کے ورثاء کو یہ کہتے رہے کہ اس کانسٹیبل کو دس ہزار روپے انعام دیں جو مقتولہ کی نعش ڈھونڈ کر لایاہے انہوںنے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب کے اندر فرعونیت رائج کر رکھی ہے لوگ انصاف کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں قصور میں جس طرح بچوںکا قتل کیا گیا اور پھر ہر قتل کے بعد پولیس نے جس طرح اپنے فرائض سے غفلت برتی وہ قابل معافی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ آنیوالے وقت میں پیپلزپارٹی عوامی طاقت کے ساتھ موجودہ حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :