جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:06

جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) سٹار جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ایشلے بارٹی کو شکست دے کر کیریئر کا 11واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :