سابق آل رانڈر عبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) قومی ٹیم کے سابق آل رانڈر عبدالرزاق کو میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے ۔ عبدالرزاق گزشتہ 12ماہ کے دوران یہ ممبر شپ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں ، اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتانوں یونس خان ، مصباح الحق اور شاہد خان آفریدی کو بھی 2017میں میلیبورن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ ملی ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق نے پاکستان کو 2009کا ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور46ٹیسٹ میچز اور265ون ڈے اور32ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرزاق کو پاکستان کے بہترین آل رانڈرز میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ۔ 38سالہ عبدالرزاق اپنے کیریئر کے دوران لارڈ کرکٹ گرانڈ کے آنرز بورڈ پر تو اپنا نام درج نہیں کرواسکے تاہم2001میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں انہوں نے 53رنز ضرور سکور کیے تھے ۔عبدالرزاق اپنی1996سی2013تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر میں7419رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ389وکٹیں حاصل کرنے کے بعد2016میں ریٹائر ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :