ڈوپنگ سکینڈل،فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ پر 3ماہ کی پابندی عائد

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:51

ڈوپنگ سکینڈل،فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ پر 3ماہ کی پابندی عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈوپنگ کے منحوس سائے نہ ہٹ سکے۔ قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے فرسٹ کلاس کرکٹرعمران بٹ پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے ، عمران بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ،پی سی بی کے مطابق انہوں نے غلطی تسلیم کرلی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ممنوعہ دوا کا استعمال دانستہ نہیں کیا، عمران بٹ پر 3 ماہ کی معطلی کی سزا 6 فروری کو ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :