سیریز سے قبل قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں زیادہ روام اپ میچز کھیلنا چاہیے تھے،وسیم اکرم

نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوتا ہے ، لیکن قومی ٹیم کیباڈی لینگوئج بہت ڈان لگ رہی تھی،سابق کپتان

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:51

سیریز سے قبل قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں زیادہ روام اپ میچز کھیلنا چاہیے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء)نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست نے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈر کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ صبح میچ میں وقفے کے دوران ورزش کیلئے گھر سے نکلے اور جب تقریبا 50منٹ بعد واپس آئے تو 6پاکستانی کھلاڑی پوویلین لوٹ چکے تھے جس سے انہیں شدید دھچکا لگا،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوتا ہے ،ہمارے دور میں بھی ٹیم پریشر میں آکرنیچے لگ جاتی تھی لیکن ہم فائٹ کر کے ہارتے تھے اور باڈی لینگوئج مثبت رکھتے تھے لیکن اس ٹیم کی باڈی لینگوئج بہت ڈان لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے بہت پہلے ہی وہاں چلے جانا چاہیئے تھا اور کئی وارم اپ میچز کھیلنے چاہیئے تھے ،وسیم اکرم نے موجود قائد سرفراز احمد کو نچلے نمبروں پر ہی کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے سن رہے ہیں کہ سرفراز کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کے مشورے دئیے جا رہے ہیں تاہم سرفرا ز احمد کو 7ویں یا 8ویں نمبر پر ہی بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے ،اگر ٹیم بڑے سکور کا تعاقب کر رہی ہے تو پھر سرفرازاوپر آسکتا ہے لیکن وہ اس کے علاوہ اوپرکے نمبروں پر اس طرح سے پرفارم نہیں کرسکتا ۔