نیوزی لینڈ کیخلاف شکست،ٹیم کی کارکردگی پر منصفانہ تنقید کریں،ذاتیات پر نہ اتریں، پی سی بی

ٹیم کی خراب کارکردگی سے چیئرمین آگاہ ہیں،ٹیم کی وطن واپسی کے بعدخراب کارکردگی کاجائزہ لیاجائیگا،حکام

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:51

نیوزی لینڈ کیخلاف شکست،ٹیم کی کارکردگی پر منصفانہ تنقید کریں،ذاتیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) حکام نے نیوزی لینڈکیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف ٹیم کی خراب کارکردگی سے چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی آگاہ ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق ٹیم کی وطن واپسی کے بعدخراب کارکردگی کاجائزہ لیاجائیگا۔

(جاری ہے)

حکام نے ٹیم پر تنقید کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ منصفانہ تنقیدکریں ، نکتہ چینی کرتے ہوئے بورڈ اورکھلاڑیوں کیساتھ ذاتیات پرنہ اتریں۔

واضح رہے نیوزی لینڈ نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو183رنز سے آٹ کلاس کردیا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ہے۔کیویزکی258 رنزکے جواب میں شاہین 74رنزپرڈھیر ہوگئے تھے ۔