بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت پہلے سے زیادہ جوان ہے، راجہ فاروق حیدر

حریت قائدین کی گرفتاریاں ،نظر بندی شخصی آزادیوں پر قدغن کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دور نہیں رکھ سکتی ، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی افواج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے ،ان کی نسل کشی اور عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کرنے کے باوجود جب کشمیریوں کا جذبہ حریت پہلے سے زیادہ جوان ہے مقبوضہ وادی میں حریت قائدین کی گرفتاریاں اور نظر بندی شخصی آزادیوں پر قدغن کشمیریوں کو ان کے پیدائیشی حق حق خودارادیت سے دور نہیں رکھ سکتی اپنے جاری کردہ بیان میںوزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کی ٹارگٹ کلنگ شکست خوردہ افواج کی پست ذہنیت کی عکاس ہے گزشتہ دنوں 64 سالہ خاتوں کی لائن آف کنٹرول پر ٹارگٹ کلنگ کی گئی سکول کے بچوں گھریلو کام کاج کرتی عورتوں اور ادھیڑ عمر بزرگوں کو صرف خوف و ہراس پھیلانے اور اپنی خفت مٹانے کے لیے بزدل ہندوستانی افواج نشانہ بناتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے آزادکشمیر کے باسی ڈرنے والے نہیں مسلح افواج پاکستان سے پہلے دشمن کے ناپاک عزائم کے راستے میں آہنی دیوار ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات اور انتظامیہ کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں میں عوام کو سفری صحت تعلیم سمیت تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں اس سال ان علاقوں تک پختہ سڑکات کی تعمیر کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :