ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق ..
تازہ ترین : 1

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو دہشت گردوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم،انیس قائمخانی، رف صدیقی، قادر پٹیل، اور سلیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں کیس کے نئے پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ سے آئندہ سماعت پر جواب بھی کرلیا ہے محکمہ داخلہ سندھ نے جی ایم بھٹو ایڈوکیٹ کو کیس میں اسپشیل پبلک پراسکیوٹر تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 18:38:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The court adjourned the case for the treatment of terrorists treatment therapies against Dr. Asim and others.

The anti-terror court adjourned 27 January due to lack of absence of special public prosecutor for facilitating the treatment of the terrorists against Dr Asim and others. The special court of Karachi's special counter-terrorism court There was a hearing about facilitating the treatment of the drug therapists of 2

Related : Hearing, Dr Asim Hussain, Doctor, Cure