موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار
تازہ ترین : 1

موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار

کسی حادثے کی صورت میں موبائل کمپنی متاثرہ شخص کو فوری 2لاکھ ادا کرنے کی بھی پابند ہو گی

موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ،کسی حادثے کی صورت میں موبائل کمپنی متاثرہ شخص کو فوری طو رپر 2لاکھ روپے ادا کرنے کی بھی پابند ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرو پولٹین کارپوریشن نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کی تنصیب کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس میں 11نکات پر مبنی شرائط شامل کی گئی ہیں۔

جس کے مطابق ٹاور کی تنصیب کے لئے محکمہ ماحولیات سمیت مختلف اداروں سے این او سیز ،متعلقہ کمپنی کے اعلیٰ حکام کے بیان حلفی سمیت دیگر شرائط رکھی گئی ہیں اور تمام شرائط کوپورا کئے جانے تک ٹاور کی تنصیب نہیں ہوسکے گی ۔ علاوہ ازیں کمپنی نے کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ شخص کو فوری طور پر 2لاکھ روپے ادائیگی کی شق بھی رکھی ہے ۔ نو زونز کو ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریا قرار دے کر از سر نو سروے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 18:37:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Must comply with 11-point terms for installing the tower In case of an accident, the mobile company will also be bound to pay Rs 2 lakh to the affected person

Due to an accident, the condition of an accident will be bound to pay Rs. 2 lakhs to the affected person for the victims of the accident, according to the requirements of 11 points for the installation of mobile towers in provincial capital Lahore. It has been said that the Metro Polyne Corporation has issued a new code of conduct for the installation of telecommunication towers, which includes 11-point terms.

Related : Mobile, Company

متعلقہ عنوان :