عوام کو رواں ماہ کوہاٹ راولپنڈی ریل کار اور نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا تحفہ دینگے‘ خواجہ سعد رفیق

کراچی ،میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس کی بحالی بھی کی جائیگی، ٹرینوں کی بہترین صفائی چاہتے ہیں‘ اجلاس میں خطاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:37

عوام کو رواں ماہ کوہاٹ راولپنڈی ریل کار اور نئی علامہ اقبال ایکسپریس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کو رواں ماہ میں کوہاٹ راولپنڈی ریل کار اور نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا تحفہ دیں گے جبکہ ایک ماہ میں کراچی اور میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس کی بحالی بھی کی جائے گی ۔ خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلویزہیڈکواٹرز میں اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں انہیںلاہور، ملتان ، خانیوال، روہڑی اور کراچی میں واشنگ لائنز کی آوٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور، مشیر وزارت ریلویز انجم پرویز، ٹریفک انفراسٹرکچر مکینیکل کے سربراہوں نے شرکت کی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اوکاڑہ اور یوسف والا کے نئے ریلوے اسٹیشن بھی تکمیل کے مراحل طے پا چکے، سبی ہرنائی سیکشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔وزیر ریلویز نے کہا کہ ٹرینوں کی بہترین صفائی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :