ضلع شرقی میں بہتر کارکردگی سے کام انجام دیئے جا رہے ہیں، میئر کراچی

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:37

ضلع شرقی میں بہتر کارکردگی سے کام انجام دیئے جا رہے ہیں، میئر کراچی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ضلع شرقی نے کچرے کے تاثر کو ختم کرکے خوبصورتی کی جانب گامزن کردیا، حسن اسکوائر پر فاؤٹین کلاک اور فلاور بیلٹ پر میئر کراچی وسیم اختر نے کارکردگی کو سراہا۔ اس سلسلے میں حسن اسکوائر پر میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ دران کے ہمراہ حسن اسکوائر پل کے نیچے یونیورسٹی روڈ پر خوبصورت فلاور بیلٹ، فاؤٹین کلاک کا افتتاح کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نتائج آنا شروع ہوگئے، حسن اسکوائر پر انتہائی بہترین کام ہوا ہے، چاروں طرف پھول ہی پھول دکھائی دے رہے ہیں، چیئرمین معید انور اور ان کی ٹیم نمایاں کام سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں اچھے کام کئے جارہے ہیں اور ایسٹ و دیگر ضلعوں کی نسبت کاموں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر کہا کہ بیوٹیفکیشن کے کام ضلع میں میں 10 مزید مقامات پر کئے جا رہے ہیں، مسائل کو محدود وسائل میں دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ افتتاح کے موقع پر بلدیہ شرقی کی کونسل کے اراکین ، یوسی 22 کے چیئرمین عبدالسلام ، ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن سمیت بلدیہ شرقی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :