ظالم زمیندار نے دو کمسن محنت کش بچیوں پر کتے چھوڑ دئیے

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:36

ظالم زمیندار نے دو کمسن محنت کش بچیوں پر کتے چھوڑ دئیے
کبیر والا (اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔13 جنوری 2018 ) کبیر والا میں ظلم کی انتہا ہو گئی ،کمسن لڑکیوں پر کتے چھوڑ دئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کبیر والا کے علاقے میں دو کمسن لڑکیوں پر صرف گھاس کاٹنے کی وجہ سے زمیندار نے خون خوارکتے چھوڑ دئیے۔

(جاری ہے)

کتوں نے 14 سالہ عابدہ بی بی اور 15 سالہ حسینہ پر حملہ کر کے دونوں کو بری طرح زخمی کر دیا۔کتوں نے بچیوں کو بری طرح سے نو چ ڈالا جس سے دونوں بچیوں کو بہت زیادہ زخم آئے۔جس کے بعدمتاثرہ بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ بچیوں کی والدہ نے وزیر اعلی شہباز شریف سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی ہے۔جب کہ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔