دبئی ٹورزم اور شاہ رخ خان نے نئی #BeMyGuest کیمپین متعارف کرادی

ایوارڈ یافتہ کیمپین کے سیکوئیل کی ہدایات مشہور فلم ڈائریکٹر ، کبیر خان نے دی ہیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:30

سبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) دبئی کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ کامرس مارکیٹنگ (دبئی ٹورزم) نے فخر یہ BeMyGuestکیمپین کا سیکوئیل ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا شائقین کو شدت سے انتظار تھا۔ بالی ووڈکے بادشاہ شاہ رخ خان نے اس ویڈیو میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس,پہلی ویڈیو نے یو ٹیوب پر زبردست پذیرائی حاصل کی تھی جس میں شاہ رخ خان دبئی کے مکینوں اورسیاحوں کو سرپرائزکرتے نظر آ رہے تھے۔

اس برس، شاہ رخ خان بے شمارخصوصیات کے حامل دبئی شہر کا جائزہ پیش کررہے ہیں جسے وہ اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہیں اور ناظرین کو ایک مسحورکن اور کثیر پہلوسفر پر لے جارہے ہیں۔شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی شراکت میں بالی ووڈ کے انتہائی مشہور ڈائریکٹر، کبیر خان بھی #BeMyGuestکے نئے ورژن 2.0میں مختصر فلموں کی صورت میں شاہ رخ خان کا سفر پیش کررہے ہیں جس میں وہ، یعنی شاہ رخ خان، مہمانوں کوایک ایسے کثیر پہلو دبئی کی سیر کرارہے ہیں جو بالکل ان ہی کی طرح ایک عالمی برانڈ کی اپیل رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان دنیا بھر میں اپنے مداحوںسے رابطہ کر کے ان کا مختلف کرداروں کی زندگی سے متعارف کرارہے ہیں اور انہیں بتارہے ہیں کہ اس شہر کی گرم جوشی اور جذبہ کس طرح دبئیکے بارے میں ان کے تجربات کو منفردبناتے ہیں اوریہ کہ یہ تجربہ ہر سیاح کے لیے اس کی ضرورت کے مطابق ہے۔ یہ کہانیاں اپنے دیکھنے والوں کو دبئی ، اسکے تنوع اوررنگارنگی کے بارے میں سیاحوں کو حیران کرتی ہیں جبکہ شاہ رخ خان ، اپنے منفرد انداز میں شہر کے بارے میں نئی یادیں تخلیق کرنے اور پرانی کو تازہ کرنے میں رہنمائی کرتے ہیں۔

ایک ہیرو کی یادوں کے مجموعہ پر مبنی اس منی سیریز کو شہر کے دلکش اور علامتی مقامات پر فلمایا گیا ہے جن میں دبئی کے حیرت انگیز تھیم پارکس - بالخصوص LEGOLAND(R) دبئی اور Bollywood ParksTM دبئی کے ساتھ ساتھ دبئی سے منسوب اورمشہور جگہیں مثلاً دبئی ایکور ئیم، دبئی فاو ٴنٹین اور دی پیلیس ڈائون ٹائون دبئی شامل ہیں اور جوشان و شوکت کو ظاہر کرتے ہیں جن میں دبئی کے مسحور کن وسیع لینڈ اسیکپس مثلاً پہاڑی حتا (Hatta) کا علاقہ بھی شامل ہے۔

اس کیمپین ویڈیو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا،’’گزشتہ برس میں نے اپنے مداحوں کو اپنا مہمان بننے کی دعوت دی تھی ("Be My Guest") اور دبئی ٹورزم کے ساتھ اپنی زبردست شراکت میں انہیں اپنے دبئی کی جھلکیاں دکھائی تھیں۔ اس برس،بالی ووڈ کے بہت مشہور اور جانے مانے ڈائریکٹروں میں سے ایک، کبیر خان کے ساتھ ہم اس شراکت کو مزید آگے لے جا رہے ہیں تاکہ نئے مقامات اور دلچسپیوں کے بارے میں معلوم کیا جا سکے لیکن دبئی کے خاص جوہر کے ساتھ جو حقیقی معنوں میں ایک ایسی جگہ بناتا ہے جہاںہر سیاح یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ مزید بلندیوں سے تعلق رکھتا ہے۔

مجھے اسے دلچسپ شہر سے محبت ہے اور میں واقعی چاہتا ہوں کہ یہ شہر ایک مرتبہ پھر میرے مداحوں کے ساتھ میرے تجربہ کو شیئر کرے۔‘‘دبئی اوربرصغیر کے ساتھ ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانے کے تصور پر مبنی یہ ویڈیوبرصغیر سے تعلق رکھنے والے ناظرین اور دیگر اہم مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے جوبار بار امارات کا دورہ کرتے ہیں۔

دبئی کو امید ہے کہ اس کیمپین کے ذریعے پہلی مرتبہ دبئی آنے والے سیاحوں میں اضافہ ہو گااور ان لوگوں کے رجحان میں اضافہ کرے گا جو پہلے بھی یہاں آ چکے ہیں ، جو کہ د ب ي میں بڑھتے ہوئے ٹورزم کی جانب اشارہ کرتی ہے۔دبئی کی کارپوریشن فار ٹورزم اینڈ کامرس مارکیٹنگ (DCTCM)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،عصام کاظم، نے کہا،’’ ہمیں اپنے اس بہت ہی خاص پروجیکٹ #BeMyGuest کے نئے ایڈیشن کے لیے ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ شراکت پر خوشی ہے۔

ان کے جیسا کوئی بھی نہیں ہے -اپنی کرشماتی شخصیت، گلوبل اپیل اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ دبئی کو ہمیشہ اپنا دوسر گھر سمجھتے ہیں اور ایسی کئی مشابہتوں کی بات کرتے ہیں جو دبئی میں پائی جاتی ہیں۔گزشتہ برس، ہماری ویڈیو ، جس میں شاہ رخ خان نے دبئی میں لوگوں کو حیران اور خوش کیا تھا، پوری دنیا سے بہت شاندار ریسپانس ملا تھا جو کہ ہمارے سفر کا محض آغاز تھا۔

‘‘عصام کاظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا،’’اس مرتبہ ہم اس مضبوط بندھن کا جشن منا رہے ہیں کیوں کہ اس بار شاہ رخ خان براہ راست شہر میں گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اورجو کچھ یہ شہر مختلف عمر اور جغرافیہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پیش کرتا ہے اس کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ہمیں کبیر خان کے ساتھ کام کرنے پر بھی بہت خوشی ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب ہم ان کے ساتھ ایک ایسے شہر کے بارے میں کام کر رہے ہیںاور انہوں نے بہت خوبصور تی سے دبئی کے ساتھ شاہ رخ خان کے لگاو ٴ کو دکھا کر دبئی کے ٹورزم میں روح پھونک دی ہے۔

ہم اس ویڈیو کو عالمی شائقین اور بین الاقوامی سطح پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔‘‘اس تعاون کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان نے کہا،’’اس قدر بڑے ناموں کے ساتھ اس کیمپین پر کام کرکے فی الحقیقت ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے۔ایک طرف میری شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی ہمیشہ خواہش رہی ہے، ان کے ہر شاٹ میں ایک کرشمہ ہوتا ہے جو قابل تعریف ہوتاہے اور دوسری جانب دبئی میرے پسندیدہ شہروں میں سے ایک ہے۔

ان فلموں میں ہم نے اپنے طور پر بہترین کام کیا ہے تاکہ دبئی کی حیران کردینے والی لوکیشنز سے اس شہر کی میزبانی تک، دبئی کے اصل جوہرکونمایاںکر سکیں۔ دبئی ٹورزم اور شاہ رخ خان، دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بعد میں اعتماد سے کے ساتھ دبئی کو اپنا گھر کہہ سکتا ہوں اور یہاں واپس آنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا۔‘‘شاہ ہ رخ خان کے ساتھ تعاون سے بننے والی #BeMyGuest کی خوشی میں فلائی دبئی کی جانب سے دبئی کی فلائٹس کے لیے خصوصی آفرز دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :