کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس نے حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹائون میں چھاپہ مارا، ایس ایس پی رائو انوار

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:29

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کراچی ملیر رائو انوار کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق حساس ادارے کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹائون میں چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

را ئوانوارکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیااور ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :