Live Updates

مراد علی شاہ عمران خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد نہ بڑھائیں عوام کو دس سالہ حکومتی کارکردگی بتائیں ، لیاقت علی جتوئی

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:29

مراد علی شاہ عمران خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد نہ بڑھائیں عوام کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ مراد علی شاہ پر انڈین فلموں کا اثر زیادہ ہوگیا ہے مراد علی شاہ بلاول بھٹو کو بتائیں کے سیہون میں جب دھماکہ ہوا تو میرے شہر میں ایک ایمبولینس تک موجود نہیں تھی لوگ تڑپ رہے تھے وزیراعلیٰ کا دادو اسپتال کا دورہ صرف فوٹو سیشن ہی تھا ایک پئسے کی بجیٹ یا کوئی اعلان اپگریڈ کرنے کے لیے نہیں کیا گیا دادو میں 400بیڈز پر مشتمل اسپتال ابھی تک سندھ حکومت کی توجہ کا طلبگار ہے سی ایم کو وہاں بھی وزٹ کرنا چاہیے تھا دادو میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ہمارے دور میں ہوئے اور پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آتے ہی عوامی منصوبے بند کردیے ہیں گورک ہل اسٹیشن پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور مقامی پیپلزپارٹی کے رہنماء کے کہنے پر پلاٹس بیچے جارہے ہیں گورک پر بجلی پانی سمیت تمام منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہوئے اس کے بعد ایک پئسے کا کام بھی پیپلزپارٹی کے دور میں نہیں ہوا ، لیاقت جتوئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عمران خان پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں مراد علی شاہ پہلے عوام کو اپنی دس سالا حکومت کی کارکردگی بتائیں مراد علی شاہ سندھ کے فلاپ اور نااہل وزیراعلیٰ ثابت ہوچکے ہیں جن کا رموٹ کنٹرول بلاول ہائوس سے چلتا ہے مراد علی شاہ تنخواہ تو عوامی فنڈسے لیتے ہیں مگر نوکری آصف اور بلاول زرداری کی کرتے ہیں سندھ میں کوئی ایک ایسی اسپتال نہیں جہاں لوگ علاج کراسکیں میونسپل سے لیکر اسپتالوں میں زرداری کے جیالوں کو بھرتی کردیا گیا ہے جو لوگوں کی خدمت کی بجاء زرداری خدمت میں مگن ہیں ، عمران خان ان کرپشن اور ظلم کے بتوں کو توڑنے کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں سندھ کی عوام کا کلیدی کردار ہے ۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات