حکومت ملک کے ہر شہری تک ٹیکنالوجی کی سہولت پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ،انوشہ رحمن
2013ء میں ملک میں ٹو جی سے آگے کاتصور بھی نہیں تھا ،صرف 3فیصد علاقوں تک براڈ بینڈ کی سہولت دستیاب تھی ،حکومتی کوششوں سے اب ملک کا 35فیصد علاقہ براڈ بینڈ کی سہولت سے مستفید ہو رہا ہے ،وزیر مملکت کا نیشنل انکوبیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 13 جنوری 2018 18:27
(جاری ہے)
اس حوالے سے آئی ٹی کی وزارت کی کوششوں کے نتیجہ میں اب ملک میں 100افراد پرمشتمل گائوں تک بھی تھری جی کی سہولت پہنچائی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ کی ترقی کیلئے 40ارب روپے سے زائد خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکوبیشن سنٹر ہمارے نوجوانوں کا حق ہے اور اس حوالے سے اگر ہمیں اپنی منصوبہ بندی میں 50فیصد کامیابی ملتی ہے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک نے آئی ٹی کے شعبہ میں ترکی اور دیگرممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انکوبیشن سنٹر ایک خواب تھا جس کی آج تعبیر حاصل ہو رہی ہے اور اس کے قیام سے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں کوئٹہ اور کراچی میں انکوبیشن مراکز کا افتتاح کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے روز گار کما سکنے کے قابل نوجوانوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے جبکہ شعبہ میں ایک ملین نوجوانوں کو تربیت دیکر آن لائن پروگراموں سے استفادہ کے قابل بنایا جائے گا اور سلسلے میں تربیتی پروگرام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ملک کے ہر شہری تک ٹیکنالوجی کی سہولت پہنچانے کیلئے پرعزم ہے اور شعبہ کی برآمدات کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑااور امیر مقام سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.