رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل کیخلاف کارسرکارمیں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 جنوری 2018 17:25

رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل کیخلاف کارسرکارمیں مداخلت اور ہنگامہ آرائی ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ پرکارسرکارمیں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کرنے پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے میں ملیر میں ابراہیم حیدری تھانے میں حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔حلیم عاد ل اور جمیلہ بی بی پرکارسرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیرکے مطابق رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل ،جمیلہ بی بی اورمشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کامقدمہ اسکول انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ایس ایس پی راؤ انوار نے کہاکہ سستی شہرت کیلئے کوئی ملزم کاگلا بھی دبا سکتاتھا۔حلیم عادل کیخلاف مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج کیاگیا۔واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل نے بچی سے زیادتی کے مبینہ ملزم پرپولیس وین میں گھس کر تشدد کیا تھا۔حلیم عادل نے ملزم پرتشدد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس موبائل میں کیوں بیٹھے ہو؟

متعلقہ عنوان :