ناظم برقیات مظفرآباد کا دورہ نیلم، منصوبوں کا معائنہ ، سٹاف سے تفصیلی میٹنگ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:25

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) ناظم برقیات سرکل مظفرآباد کا دورہ نیلم، منصوبوں کا معائنہ ، سٹاف سے تفصیلی میٹنگ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بجلی چوری کا خاتمہ، ریونیو وصولی کے اہداف، لاسز کم کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق ناظم برقیات نواز عباسی کا ایک روزہ دورہ نیلم کے دوران محکمہ برقیات کے زیر کار منصوبہ جات کا معائنہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں محکمہ برقیات کے سٹاف کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی ہے۔ محکمہ برقیات کے مہتمم عبدالرشید ووگرہ، نائب سکندر خان، انجینئر راجہ مبشر خان، ترجمان برقیات انجینئر میر ضیاء الرحمان ضیاء،صداقت حسین، و جملہ سٹاف موجود تھا۔ ناظم برقیات کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ناظم برقیات نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور لاسز کی شرح کو کم کیا جائے بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کاروائی کی جائے بقایا جات کی ریکوری کے لئے لینڈ ایکٹ ریونیو کے تحت سخت اقدامات اٹھائے جائیں صارفین محکمہ برقیات کے تعاون کریں شام چار بجے سے رات دس بجے تک اور صبح کے اوقات کار میں کم سے کم بجلی کا استعمال کریں تاکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بچا جا سکے۔

لوڈ والے برقی آلات ہیٹر موٹریں ویلڈنگ پلانٹ وغیرہ استعمال نہ کریں۔ عوام بجلی چوری کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں اور بجلی چوری کے تدارک کے لئے محکمہ برقیات کے ملازمین کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ محکمہ کو کوئی اہلکار بجلی چوری میںملوث پانے پر سزا کا حق دار ہوگا۔ بجلی کے نقصان کی کمی کے منصوبہ پر سختی سے عمل درآمد ہو گا۔سٹاف کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔