پاکستان اسٹا ک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بارغیرملکی سربراہ تعینات

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار رچرڈ مورن کو سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔ کینڈین شہری رچرڈ مورن 30 سال سے مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر نیعہدہ سنبھال لیا۔ کینڈین شہری رچرڈ مورن 30 سال سے مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیئے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیف ایگزیکٹو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پی ایس ایکس کے نئے سی ای او رچرڈ مورین کینڈین شہری ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چینی سرمایہ کاروں کے بعد پہلی مرتبہ غیر ملکی چیف ایگز یکٹو تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی خریداری چینی کنسورشیم کے بعد قانون کے تحت یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ رچرڈ مورن نیشنل بینک آف کینیڈا کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :