امریکا کی کمپنی ورلڈ ٹیکنالوجیکل کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) منصوبے کے تحت ملک میں دستیاب سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے استفادہ کے لئے امریکا کی معروف کمپنی ورلڈ ٹیکنالوجیکل اینڈ ٹریڈ آئی این سی (ڈبلیو ٹی ٹی آئی) نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی ٹی آئی کے چیئرمین ڈاکٹر رابرٹ وائی این آئی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ کمپنی کان کنی، انفارمینش ٹیکنالوجی، روبوٹک اور ادویہ سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی اور متعلقہ شعبوں میں اپنے تجربات اور مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع سے استفادہ کرے گی۔۔

متعلقہ عنوان :